خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی خورشید شاہ ہارڈشپ اور ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے جبکہ خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت فرخ شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت سات جون کو ہوگی سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے آغاز پر عدالت نے خورشید شاہ کے وکیل مخدوم علی خان سے درخواست ضمانت کی واپس لینے یا نہ لینے سے متعلق استفسار کیا جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا مشاورت کے بعد کیس کو واپس لینا کا فیصلہ لیا ضمانت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دوبارہ دائر کی جائے گی کیس کی سماعت کے دوران نیب کی مسلسل تیسرے روز بھی سپریم کورٹ سے سرزنش ہوئی، جسٹس سردار طارق نے کہا نیب کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ضمنی ریفرنس آئے گاکیا تفتیشی افسر کو معلوم ہے کہ ضمنی ریفرنس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ جس پر تفتیشی آفیسر نے کہاتفتیش مکمل ہوچکی ہے ضمنی ریفرنس جلد دائر ہوجائے گا، جسٹس سردار طارق نے کہا ضمنی ریفرنس کا مطلب ہے فرد جرم دوبارہ عائد ہوگی۔فرد جرم دوبارہ عائد ہوئی تو ازسرنو ٹرائل ہوگا۔