فلسطینی وزیر خارجہ کا حمایت نہ کرنے پر بھارت سے اظہار ناراضی
غزہ پٹی (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین کے وزیر خارجہ نے حمایت نہ کرنے پر بھارت سے اظہار ناراضی کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف قرار داد کی حمایت کیوں نہیں کی؟ فلسطینی وزیر خارجہ نے خط لکھ کر بھارت سے احتجاج کیا اور کہا بھارت نے رائے عامہ کا ساتھ دینے کا موقع گنوا دیا اسرائیلی حملوں پر سب کو بولنا چاہئے تھا 14 ممالک نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا ۔