• news
  • image

وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی 

مکرمی! بے راہ روی ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ‘ جس میں میڈیا کا بھی کردارشامل ہے۔ فحاشی،  عریانی ، بے حیائی اور بے لباسی کا فتنہ خاص منصوبہ کے تحت پھیلایا جا رہا ہے ، ہمارے ڈرامے نوجوان نسل کی ذہنی بیخ کنی میںمصروف ہیں۔ پاکیزہ اور محترم رشتوں میں محبت کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس طرح اسلامی تہذیب و اقدار کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ اس قسم کے ڈراموں کے نتائج خلع و طلاق کی کثرت کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ اسلام پاکیزہ دین ہے شرم و حیا کوفروغ دیتا ہے اور بے حیائی کے تمام ذرائع اسباب پرقدغن لگاتاہے۔جبکہ اس وقت پورا معاشرہ اسکے برعکس نظر آتا ہے۔ فحاشی اس قدر عام ہوچکی ہے کہ اسے فحاشی ہی نہیں سمجھا جاتا۔ لہٰذا اربابِ اختیار بحیثیت مسلمان فکر مندی کے ساتھ ان اہم ترین مسائل پر کی طرف توجہ دیںاور ان کی روک تھام کے لیے مؤثر قوانین بنائیں۔ (اُمِ حارث، گوجرانوالہ) 

epaper

ای پیپر-دی نیشن