حضرت اویس قرنی سچے عاشق رسول اور اللہ کے مقبول بندے تھے: داد رضوی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حضرت سیدنا اویس قرنی سچے عاشق رسول اور اللہ کے مقبول بندے تھے،عشق رسول اور والدہ کی ہمہ وقت خدمت کی بدولت حضرت اویس قرنی نے بہت زیادہ فضیلت و مقام حاصل کیا۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد داد رضوی نے مرکزی جامع مسجد زینت المساجد دارالسلام گوجرانوالہ میں جمع المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا خیر التابعین حضرت اویس قرنی کا مشہور و معروف لقب ہے۔صاحبزادہ محمد داد رضوی نے کہا آج کی نوجوان نسل والدین کی خدمت کی بجائے دوست احباب کو زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ آج اولاد والدین سے باغی ہورہی ہے اور اولاد کی نافرمانی اور من مرضی کرنے کے معاملے میں والدین کا بھی قصور ہے کیونکہ والدین اگر بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں تو انہیں اس طرح کے دن دیکھنے نصیب نہ ہوں۔