زندگی اللہ کا قیمتی تحفہ ، محفوظ بنانے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ ضرور ی :شبیر حسین
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بروقت طبی امداد کی فراہمی سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں، ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے اساتذہ کا فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا خوش آئند ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر)شبیر حسین بٹ کا ہلال احمر کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں اظہار خیال، تقریب میں سیکریٹری ہلال احمر بلال بٹ، وائس پرنسپل ڈی پی ایس اور اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سی جانیں بروقت ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کے باعث ضائع ہوجاتی ہیں، زندگی اللہ تعالی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے اور ہمیں اسے محفوظ بنانے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ ضرور حاصل کرنی چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے دو روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے 105 اساتذہ میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔