• news

دین پر چلنے میں ہی دنیاوی واخروی کامیابی ہے:مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ دنیاوی نفع و نقصان سے بالا ہوکر خود اللہ کریم کے احکامات پر عمل کے لئے وقف کرنا ہی اسلام کی روح ہے۔ اور اسی میں دنیاوی و آخرت کی کامیابی ہے۔ خالق کائنات نے ملت محمدیہ کو دین ابراہیمی کی پیروی، نیکی کرنے اور برائی سے بچنے کی تلقین کی۔ وہی لوگ جنہوں نے نیک اعمال کئے، نمازیں پرھیں، زکوۃ دی اور اپنے نفس کو قابو میں رکھا اور خود کو خالق کائنات کے حوالے کردیا۔ ان کے لئے اللہ کے ہاں اجر اعظیم ہے۔ آج ہم جس خوف، حزن و ملال کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔وہ ہمارے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہے۔ قدم قدم پر ہمارے ایمانوں کا امتحان ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن