بجٹ میں محروم طبقات کو ریلیف دیا جائے
مکرمی! ملک میں غنڈہ گردی، بدمعاشی، لاقانونیت، مہنگائی، بیروزگاری عروج پر ہے۔ غربت، افلاس کے اس دور میں ٹرانسپورٹراور رکشے والے بھی زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں، معذور افراد کو سوار نہیں کرتے۔ حکومت وقت جس انداز سے شب و روز اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے وہ جذبہ لائق صد تحسین ہے۔ نئے بجٹ میں حکومت کوئی ایسا پیکیج تیار کرے کہ عوام کو ریلیف ملے جو غریب مزدور طبقہ کو تنگدستی سے نکالے اور وہ خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ بجٹ 2020-21 میںغریبوں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں انہیں ہیلتھ کارڈز جاری کرکے انہیں علاج معالجہ کی سہولتیں مل سکیں۔(چودھری تصور اقبال بھون، بھون کلاں، حافظ آباد)