مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف سرگرم عمل ہے:رضوان اسلم
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)عوامی مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف پوری طرح سرگرم عمل ہے،علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکروں اور کارکنوں کی مشاورت سے حلقہ کی فلاح بہبود اور ترقی کیلئے کام کررہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سٹی جنرل سیکرٹری ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 54رضوان اسلم بٹ نے حلقہ کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں سے کیاانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان میں ترقی کا پہیہ اپنی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہو گیا ہے۔