• news

سی سی پی او لاہورکی خصوصی دلچسپی ‘نجی ہاوسنگ سکیم کے متاثرین کی ڈوبی رقوم واپس مل گئیں

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی خصوصی دلچسپی سے کاہنہ فیروز پور روڈ کی ایک نجی ہاوسنگ سکیم کے متاثرین کو ڈوبی رقوم واپس مل گئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم کے کرتا دھرتا عمران باجوہ نامی ملزم نے پلاٹوں کا جھانسہ دے کر شہریوں کے خون پسینے کی کمائی ہتھیالی۔سال2019ء میں ہاؤسنگ سکیم ڈیفالٹر ہوگئی تاہم ملزم عمران باجوہ نے متاثرین کو ان کی رقوم واپس نہ کیں۔ملزم نے  118 شہریوں سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم ہتھیائی تھی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی چند ماہ قبل کاہنہ سب ڈویژن میں کھلی کچہری میں متاثرین نے یہ مسئلہ پیش کیا۔سی سی پی او نے رقوم کی واپسی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ شہریوں سے ہتھیائی گئی رقوم کی واپسی کے لئے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر لاہور میں تقریب ہوئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن