• news

لاہور، ملتان اورگوجرانوالہ کے واپڈا ہسپتالوں میں ڈائلسزسنٹرز  قائم 

لاہور(نیوزرپورٹر)واپڈا کی جانب سے اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے  عزم کے تحت  لاہور، ملتان اورگوجرانوالہ کے واپڈا ہسپتالوں میں ڈائلسزسنٹرز  قائم کیے گئے ہیں۔  یہ سہولت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی گئی ہے۔ ان سنٹرز کے قیام سے پہلے  واپڈا ہسپتالوں میں آنیوالے ڈائلسز کے مریضوں کو دیگر سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بھیجاجا تا تھا۔  تاہم واپڈا ہسپتالوں میں ڈائلسز  سنٹرز کے قیام کے بعد انہیں  یہ سہولت انکی دہلیز پر ہی دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ واپڈا  جلد ملک بھر میں قائم واپڈا کے دیگر ہسپتالوں میں بھی ڈائلسز کی سہولت میسر کرنے کا اعادہ رکھتا ہے۔ قبل ازایں  واپڈا  لاہور، گدو،  گوجرانوالہ، کوئٹہ، حیدرآباد اور ملتان کے ہسپتالوں میں جدید آلات اور سہولیات سے آراستہ زچگی (Obstetrics)کی سہولیات کا بھی آغاز کرچکا ہے، جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی عنقریب یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے واپڈا نے  ہسپتالوں سے متعلق شکایات  اور تجاویز معلوم کرنے کی غرض سے  ایک نظام متعارف کروایا ہے۔ اس  نظام کا مقصد مریضوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔  علاوہ ازایں واپڈا ہسپتالوں میں داخل مریضوں  سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق فیڈ بیک حاصل کرنے کا نظام  متعارف کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن