• news

یکی گیٹ :کپڑا چوری کرنے  والاخاتون گینگ گرفتار

لاہور(نامہ نگار)یکی گیٹ پولیس نے دکانوں پر سے کپڑا چوری کرنے والاخاتون گینگ گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یکی گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران چور خواتین پر مشتمل تین رکنی گروہ کی ارکان سمیرا،افیا اور ثمینہ کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ بازار اور دکانوں سے کپڑا چوری کرتیں اورفرار ہو جاتی تھیں۔ جنہوں نے دوران تفتیش  مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن