ووکیشنل ایجوکیشن کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے:پرویزاقبال بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ نے کہا ہے کہ ووکیشنل ایجوکیشن کو نصاب کا لازمی حصہ بنا نے کی ضرورت ہے،ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن میں ووکیشنل ایجوکیشن ونگ تشکیل دیا جائے گاجس پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ووکیشنل ایجوکیشن کی نصاب سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میںپروفیسرعبدالحمید نے خصوصی طلباوطالبات کو ہنرمندی کی تعلیم دینے کیلئے ووکیشنل ایجوکیشن کا روڈ میپ پیش کیا۔ جسے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک خصوصی بچوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے پنجاب ووکیشنل ٹرنینگ کونسل کے نمائندگان شفقت الرحمن اور سینئر منیجر نصاب غضنفر عباس نے محکمانہ تعاون کا یقین دلایا اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی کوشش کو سراہا۔