ماحول کو بچانے کا مطلب انسان اور حیات کو بچانا شہباز شریف
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب انسان اور حیات کو بچانا ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے، آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ شجر کاری، زمین کی بہتری اور ایکوسسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آسکتی ہے، درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک ، امراض پیدا اور معیار زندگی متاثر کر رہی ہیں۔