ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب کی جھلکیاں
اسلام آباد(محمدرضوان ملک)ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ ہر نشست کے ساتھ ایک پودا بھی تھا۔پورا حال سب اور نیلے رنگوں سے سجا تھا۔پروگرام کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں کبھی ماحول اتنا صاف ہوتا تھا کہ ہمارے گھر واقع زمان پارک کے سامنے والی نہر سے لوگ پانی پیتے تھے آج یہ حالت ہے کہ نلکے کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں فارسٹ گارڈ بھی شریک تھے وزیراعظم نے خیبر پختون خوا میں ایک ارب درخت لگانے میں فارسٹ گارڈ کی کوششوںکو قربانیوں کو سراہا،انہوں نے ملک امین اسلم کی بھی تعریف کی۔سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی ناہیدایس درانی نے تقریب کے آغاز میں شرکا ء کو خوش آمدید کہا ۔ملک امین اسلم نے کہا پاکستان نے10 لاکھ ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا دنیا سے وعدہ کیا ہے اور اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔تقریب میں وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیراعظم عمران خان کے دائیں طرف جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم وزیراعظم کے بائیں جانب بیٹھے تھے۔زرتاج گل نے ماسک نہ پہن رکھا تھا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قادر چنال زیری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ "تھیم سونگ" پیش کیا۔ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں انہوں نے "گیت کھاتے چلو مسکراتے چلو،دل سے چاہت کے پودے لگاتے چلو" کا تھیم سونگ پیش کیا جس سے تمام شرکا محظوظ ہوئے۔اس تھیم سونگ میں بلوچی دھن نے سماں باندھ دیا۔ابرارا لحق نے اپنا معروف گانا تیرے رنگ رنگ تیرے سنگ سنگ گا کر سنایا ،انہوں نے کہا ہمارا لیڈر سیلاب روکنے کی بات کرتا ہے جبکہ ماضی میں کچھ لوگ سیلاب میںلانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کراتے تھے۔تقریب میں میزبانی کے فرائض سینٹر فیصل جاوید نے سرانجام دئیے وہ تقریب کے دوران شرکا ء کو عمران خان کے کارناموں سے آگاہ کرتے رہے ایک موقع پر انہوںنے عمران خان کو اقبال کا دیدہ ور قراردیا،ساتھ انہوں نے علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا کہ