ریاست مدینہ کا تصور اجاگر ہو گا‘ چھٹی کی بحالی کیلئے اسمبلی سے قرار داد منظور کروائی جائے گی
خانیوال (نمائندہ خصوصی ) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا سگنل دیدیا گیا ہے خیبر پختونخواہ اسمبلی نے پہلے ہی جمعہ کی چھٹی کی قرار داد منظور کرلی ہے اب وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے اسمبلی سے قرار داد منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ریاست مدینہ کے تصور کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔