غیر مستند خبروں کیخلاف قانون سازی اہم مخالفوں کی ذہنی حالت مشکوک: فواد چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے غیر مستند خبروں کیخلاف قانون سازی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیک نیوز کیخلاف سخت قانون سازی انتہائی اہم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ جو گروہ غیر مستند خبروں کیخلاف قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں اور اس طرح کی حرکتوں کو اظہار آزادی کہتے ہیں ان کی ذہنی حالت اور توازن مشکوک ہے۔