دوست مزاری کے سسر کا انتقال‘ پرویز الہٰی کی گھر جا کر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ان کے سسر سردار نعیم خان مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور عرفان نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں دوست محمد مزاری نے چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے رولز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب حکومت کے بجٹ 2021ء نئی عمارت میں پیش کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔