• news

مسلم لیگ (ن)  مکمل خاموش ‘ اس سے خطرہ نہیں‘ احتساب بلاامتیاز  ہوگا: شہباز گل

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر خاموش ہو چکی ہے۔ حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہر شخص کا بلا امتیاز احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ برآمدات 13.5 فیصد سے بڑھ کر 21.5 فیصد پر پہنچ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی خزانہ بہت برے حالات میں چھوڑ کر گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی اتنی بری معاشی حالت پہلے کبھی نہیں تھی جس طرح مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں برآمدات کا حجم کم رہا، 18 ارب ڈالر کے غیر ملکی ذخائر کم ہو کر 9 ارب ڈالر پر آ گئے۔ بجلی گھر 30 فیصد زیادہ رقم پر لگائے گئے۔ زیادہ قرضہ لینے سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی خزانہ  بہت برے حالات میں چھوڑ کر گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے حکومت کی بہتر پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں 16 لاکھ 92 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کا استعمال ہوا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معیشت بہتر نہیں جا رہی تو پھر اتنی بڑی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کون خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے حکومت کے مثبت کاموں کو بھی دیکھے۔

ای پیپر-دی نیشن