حافظ آباد‘ احمد نگر‘ چنیوٹ لڑکوں سیالکوٹ میں بچی اور لڑکی سے زیادتی
حافظ آباد، احمد نگر چٹھہ، چنیوٹ، سیالکوٹ (نمائندگان+ نامہ نگاران) چنیوٹ میں قاری نے 13سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گذشتہ شب مدرسے پہنچا تو دروازے کھولنے پر دیکھا کہ قاری ضیاء اللہ مہتمم مدرسہ بچے سے زیادتی کر رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ بہادر پور میں 12 سالہ بچی کو اس کا کزن وقار ورغلا کر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء تھانہ بڈیانہ کے گاؤں میں اسد نامی نوجوان نے لڑکی سے شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حافظ آباد سے نمائندگان نامہ نگار کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک بھٹی میں بارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی۔ ملزم عمران عرف مانی بچے کے شور پر فرار ہو گیا۔ احمد نگر چٹھہ سے نامہ نگار کے مطابق تندور پر روٹیاں لگانے والے ملازم کے نو سالہ بیٹے کے ساتھ ہوٹل مالک کے چچا نے زیادتی کر ڈالی۔ بااثر افراد کی جانب سے مک مکا کرنے کی کوشش پر مقامی پولیس نے دونوں پارٹیوں کو حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم خان بہادر کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم درخواست گزار کا سگا چچا کی عمر 60 سال بتائی جاتی ہے۔