• news

کشمیر‘ فلسطین کیلئے امت مسلمہ اپنی فوج بنائے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے مگر اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل سمیت تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ اقوام متحدہ سمیت کسی اور سے بھلائی کی امید رکھنے کی بجائے اپنی فوج بنائے جو نہ صرف کشمیری اور فلسطینی عوام کو مظالم سے نجات دلائے بلکہ دنیا میں جہاںانسانیت کیخلاف ظلم ہو رہا ہو وہاں بھی مظلوموں کا ساتھ دے۔ انکے تحفظ اور امن کو یقینی بنائے۔ اتوار کے روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت تمام ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ ان کا یہ رویہ مظالم کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ مزید تباہی اور بر بادی کاا نتظار کر نے کی بجائے متحد ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن