• news

رنگ روڈ تحقیقات ، اینٹی کرپشن کو آر ڈی اے ریکارڈ روم تک رسائی نہ مل سکی 

 راولپنڈی (عزیز علوی)رنگ روڈ منصوبے کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کیخلاف جاری انکوائری میں محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو آر ڈی اے میں ریکارڈ روم تک رسائی نہ مل سکی ریونیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے رنگ روڈ منصوبے کے ریکارڈ کیلئے مختص دفتر مکمل طور پر سیل کر رکھا ہے محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم ریکارڈ روم سیل ہونے کی وجہ سے اسے لگی سیل دیکھ کر واپس چلی گئی جبکہ صوبائی آڈٹ ٹیم نے بھی آر ڈی اے میں رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کا آڈٹ کیا جس میں ہائوسنگ سوسائٹیوں کی جانب سے دی گئی اپنے زیر استعمال اراضی کے ریکارڈ اور اس میں کی گئی ٹائون پلاننگ کی تفصیلات بھی اپنے آڈٹ میں دیکھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن