مو جودہ دو ٹرین حادثوں کا، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ٹرینوں کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد مسافر زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟۔ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔ واقعہ کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔