ٹرین حادثہ، سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیسے استعفی دیں: فواد چوہدری
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پر وزیرریلوے اعظم سواتی کیسے استعفی دیں،ماضی میں کسی بھی محکمے میں کام نہیں ہوا، ہم ہر کام زیرو سے شروع کررہے ہیں۔ پیر کو ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، حادثے کی وجہ دہشت گردی، تکنیکی خرابی ہے یا انسانی غلطی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرین حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ٹرین حادثے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینا چا ہیے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو حکمران رہ چکے ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پرپر اعظم سواتی کیسے استعفیٰ دیں؟ ہم نے تو ایم ایل ون پر کام شروع کیا ہے۔