مسلم لیگ (ن) نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نے ٹرین حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے مطالبے اورقیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،افسوسناک حادثے میں جاںبحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے،تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر ریلوے اورجی ایم ریلوے کو طلب کیا جائے۔