نیول کمانڈ ر آزربائیجان کی ملاقات: وفاقی شبعہ میں تعاون کرینگے: جنرل باجوہ
راولپنڈی (خبر نگار) آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان باکروف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع، تربیت، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے اور ترقی اور دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہرممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی ہے۔ سی او اے ایس نے آذربایجان فورسز کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی بھی تعریف کی۔ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں سفارتی / سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی توثیق کی۔ دورہ کرنے والے معززین نے آذربائیجان کے لئے پاکستان کی حمایت اور خطے میں بالخصوص افغان امن عمل میں اس کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔