پنجاب میں ڈینگی سے 3 مریض انتقال کرگئے
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گوجرانوالا، فیصل آباد اور وہاڑی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں سامنے آئے ہیں، جہاں ہسپتالوں میں 17 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور 9، قصور میں6 مریض زیرعلاج ہیں، گوجرانوالا میں ڈینگی سے جاں بحق 21 سالہ لڑکی اروپ کی رہائشی ہے۔