فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑ، ویڈیو وائرل
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے صدر میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ واقعہ پیرس میں پیش آیا۔ جب پیرس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے صدر میکرون کو زور دار تھپڑ مار دیا۔ صدر میکرون لوگوں سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے ہوئے تو انہیں تھپڑ مار دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق صدر میکرون کو تھپڑ مارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صدر میکرون علاقے ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلباء سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ ملزم نے تھپڑ مارتے وقت صدر میکرون کے نظریہ اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔