• news

مردا ن میں پولیو ٹیمپر فاائرنگ2پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مردان میں نامعلوم افراد نے پولیو کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے کارکنوں کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ صوبہ خیبر پی کے کے ضلع مردان میں یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔  مقامی پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ویکسی نیشن ٹیم کے ارکان کو کوئی نقصان نہ پہنچا۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کی مدد سے پولیو کے خلاف ویکسی نیشن کی ایک پانچ روزہ مہم جاری ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔  ڈی ایس پی عدنان اعظم نے بتایا شہید اہلکار علی رضا شاہ اور شاکر تحصیل سیداں کے رہائشی تھے۔ کسی تنظیم نے حملے کا ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن