• news

گوگی بٹ کی ایک مقدم  ضمانت، 2 میں پھرگرفتار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اعجاز احمد بٹر نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی تھانہ اچھرہ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ اچھرہ میں قبضہ کرنے کے کیس میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا اچھرہ پولیس نے سیاسی بناء پر جھوٹا مقدمہ درج کر لیا۔ وہ بے گناہ ہے اس کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد گوگی بٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظوری کر لی۔ عدالت نے ایک لاک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دریں  اثناء گوگی بٹ کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔ کیونکہ گوگی بٹ پر تھانہ اچھرہ میں دو مقدمات درج تھے۔گوگی بٹ گزشتہ روز ضمانت ہونے پر کیمپ جیل سے رہا ہوکر باہر نکلے تو انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا بدنام زمانہ بدمعاش اور قبضہ گروپ کی فہرست میں شامل ہے ۔گوگی بٹ کو ڈی ایس پی،سی آئی اے میاںشفقت نے جیل سے باہر نکلنے پر دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کو سابقہ مقدمات کی تفتیش  کے لئے گرفتار کیا گیا  ہے اور سی آئی اے سنٹر اقبال ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن