ویکسین خریداری کیلئے رقم میں ا ضافہ،1.1بلین ڈالر ہوگئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ویکسین کی خریداری کے لئے1.1بلین ڈالر فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے تاکہ دسمبر2021تک کم سے کم45ملین اور زیادہ سے زیادہ 65ملین افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کیا جا سکے، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں ہو ا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ای سی سی نے 31مئی کو اپنے اجلاس میں 20 ملین روپے کی منظوری دی تھی تاہم این سی ا و سی نے ویکسین لگانے کا ہدف میں اضافہ کر دیا، جس کے لئے مذید50ملین ڈالر کی ضرورت تھی۔ ای سی سی نے جون کے ویکسین لگانے کے ہدف کو پورا کرنے کے مزید70ملین ڈالر کی منطوری دے دی۔ ای سی سی نے وزارت صحت کو کرونا کے میڈیکل اور تشخیص کے آلات کی خریداری مین سہولت دینے کے لئے تین ایس آر اوزیں ترامیم کی اجازت دے دی، وزارت اقتصادی امور کو رسمی درخواست کرنے کی اجازت دے دی۔ ای سی سی کے اجلاس میں 14ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کے فیس ادا کرنے کے پروگرام کے لئے وزارت تعلیم کے لئے62کروڑ روپے، وزارت خزانہ کے لئے سسٹم اپیلی کیشن پروڈاکٹ کے لائسنس کے لئے 1162ملین روپے، اے جی پی آر کی بجٹ کی ضروریات کے لئے338روپے، ہوم ریمیٹنس کی ترغیباتی سکیل کے لئے74ملین روپے،سروس کے دوران وفات پا جانے والے 350 افراد کے ورثا کے پی ایم پیکج کے لئے350ملین روپے کی ضمنی گرانت منظور کر لی گئی۔