• news

حکمرانوں نے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا :نعمان شہزاد 

جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہر شعبے کا بیڑا غرق کر دیا ہے تین سال گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی، گزشتہ حکومت کے روکے گئے دیہاتی سڑکوں کے پیچ ورک کے منصوبے پر اب تختیاں لگا کر میگا منصوبوں کا شورمچایا جائے گا گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی کے نام پر عالمی کانفرنس کی میزبانی تو کی گئی مگر ملک کے ذمہ دار عہدیداروں نے شجرکاری کے جھوٹے اعدادوشمار دے کر جو جھوٹ بولا اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، پاکستان کا رقبہ ہی اتنا نہیں جتنے پودے لگانے کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن