• news

پولیس عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی :زاہد سعید 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری زاہد سعید ایڈووکیٹ نے ضلع میںامن وامان کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے کہا ہے کہ ضلع پولیس عوام کی جان ومال ،عزت وآبرو کے تحفظ میں یکسر ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے ڈکیتی ،راہزنی ،چوری کی وارداتوں کیساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہریوں میںعدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے پولیس پٹرولنگ کی بجائے تھانوں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے کسی بھی واردات کے مقدمہ کا اندراج اور جھوٹے مقدمات کا اخراج بغیر رشوت کے نہیںہورہا اس سلسلہ میں وکلاء برادری ہر فورم پر احتجاج کریگی آئی جی پنجاب پولیس کوفوری طور پر ضلع شیخوپورہ کی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیکر اقدامات اٹھانا ہونگے کیونکہ کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی تھی مگر اب پھر ماضی کی طرح چند ماہ سے دوبارہ کرائم میں حیران کن اضافہ ہوا ہے عوام پوچھتے ہیں کہ اس کا ذمہ دارکون ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے حامد علی پاشا ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن