• news

دیہات میں کرونا ویکسینشن کا اہتمام حکومت کی بہترین کاوش ہے: رانا ساجد علی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)دیہات میں کرونا ویکسینشن کا اہتمام حکومت پنجاب کی بہترین کاوش کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پی ٹی آئی گوجرانوالہ رانا ساجد علی خان نے ایمن آباد میں کرونا ویکسینشن سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر نا تحریک انصاف کی حکو مت کی اولین ترجیح ہے پی ٹی آئی حکومت زبر دست سنہر ی سہولیتں عوام کی دہیلیز تک پہنچائے گی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رضا اختر بٹر نے مکمل بریفنگ دی جب کے ضلعی صدر پی ٹی آئی گوجرانوالہ خواتین ونگ روبینہ امجد زیلدار سابق ممبر ضلع کونسل گوجرانوالہ، صدر پی ٹی آئی ایمن آباد ارشد محمود بھٹی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمدیایسن ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمر اعجاز ملک ،رانا عبدلجبار خا ن، سوہنی خا ن ، سردار اسلم خا ن ،یایسن چٹھہ ودیگرنے بھی تقریب میں خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن