امریکہ سے دیرینہ تعلقات،امن کیلئے سوچ میں مماثلت:شاہ محمود
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی چیئرمین گریگوری ویلڈنگ میکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیولنک رابطہ کیا۔ جس میں دوطرفہ تعلقات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک یک سوچ میں مماثلت ہے۔ پاکستان‘ افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان‘ اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر‘ نفرت آمیز بیانیے اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک اور ’’پرامن بڑائے باہمی‘‘ کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین امریکی پارلیمنٹ فارن افیئرزکمیٹی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہیں۔