محفوظ سمندری ماحول کیلئے پاکستان‘ امریکی بحریہ کی جنگی مشقیں
کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نیوی اور امریکی بحریہ نے خطے میں محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لئے بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس مانٹیری سی جی 61 نے بھی حصہ لیا۔ سمندر میں امریکی اور پاکستان بحریہ کے جہازوں نے مشترکہ طور پر مختلف پیشہ ورانہ اور جنگی مشقیں بھی کیں۔ پاکستان نیوی کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں بحری افواج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ امید ہے کہ یہ دورہ دونوں افواج کے مابین تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا۔ پاکستان بحریہ نے سمندروں میں سلامتی، تحفظ اور نیوی گیشن کی آزادی کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔