• news

لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی گورننگ باڈی کا 67واں اجلاس

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی گورننگ باڈی کا 67واں اجلاس الحمراء آرٹ گیلری میں منعقد ہوا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے صدارت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا۔ بورڈ ممبران نے الحمراء کے آن لائن پروگرام کی تعریف کی اورمحکمانہ امور کو احسن طریقہ سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔منیزہ ہاشمی نے بتایا کہ ثقافتی پروگرام کے ذریعے عوامی زندگی پر کروناکے اثرا ت کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا کہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ادبی و ثقافتی ترویج و ترقی کیلئے نئے راستے تلاش کئے جائیں گے۔اجلاس میں غالب اقبال،آصف ثنائ،آمنہ پٹوری،نیئر علی دادا،عائشہ شاہ نواز،رخسانہ ڈیوڈ،امجد اسلام امجد، سمیرا جواد،اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور آراء کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، آفتاب احمد انصاری نے مختلف امور پر بریف کیا۔

ای پیپر-دی نیشن