فوت شد گان کیلئے دعا مانگنا قرآن و سنت سے ثابت ہے:رانا غلام مصطفی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر پاکستان مدنی تعمیرملت ( گوشہ یستور)‘ سنٹرل پریذیڈنٹ انٹر نیشنل سنی علماء و مشائخ کونسل پاکستان ممتاز مذہبی سکالر مفتی الحاج پیر رانا غلام مصطفی چشتی مدنی نے کہا ہے کہ فوت شد گان کیلئے دعا مانگنا قرآن و سنت سے ثابت ہے اہل ایمان کو حکم ہے کہ وہ اپنے اہل ایمان فوت شدگان کیلئے دعا کرتے رہیں اور بالخصوص ہر نمازی نماز کے آخری تشہد میں پڑھتا ہے کہ اے رب مجھے بخش‘ میرے والدین کو اور قیامت تک کے مومنین کی بخشش فرمادے یہ ترجمہ ہے دعائے ابراہیمی کا ‘ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ زوجہ رسول ؐ فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ؐ ہر جمۃ المبارک کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد جنت البقیع میں تشریف لے جاتے اور ایمان والوں کی بخشش کیلئے ہاتھ اٹھا کر دعا ماتے یہ سنت مصطفی بھی ہے- خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دعاکے قائل ہیں اور نادان ہیں وہ جو دعا کے قائل نہیں- ان خیالات کا اظہار انہو ںنے فرید ٹائون علی پارک گلی نمبر 6 کشمیر روڈ گوجرانوالہ میں محمداشرف مغل مدنی کے ایصال ثواب کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔