حکومتی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی زوال پذیر ہے :عرفان ڈوگر
بھکھی (نامہ نگار ) حکومت اقدامات کرنے کی بجائے اعلانات پر گزارہ کر رہی ہے عمران خان کی حکومت سے عوامی امیدوں کا پورا نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی زوال پذیر ہے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذلت اور اذیت کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے ہونیوالی ہر خود کشی کی ایف آئی آر حکمرانوں کے خلاف درج ہونی چاہی ہے جب کہ حکومت مافیاز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مختلف شعبوں سے منسلک حکومتی لوگ عوام کا استحصال کررہے ہیں ۔