• news

حکومت عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے:ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ‘ تحریک انصاف کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری اقبال شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماقوم کا چوری کیا گیا پیسہ بچانے کیلئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں قوم جان چکے ہیں کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے یہی مفاد پرست ہیں جنہوں نے قوم کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے خاندانوں اور حواریوں کو نوازا اور آج احتساب شروع ہوا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، موجودہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں کم قرضے لئے، سٹاک ایکسچینج دن بدن ترقی کررہی ہے اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہورہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوںایڈووکیٹ ، حماد سعید ترین خان،فیصل جمیل خان ، احسان مرزا سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن