پاکستان مسلم لیگ سیالکوٹ کے عہدیداروں کی تقرری‘صدف بٹ صدرمقرر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر محمد جاوید اقبال گورائیہ اور سرفراز گوندل کو نائب صدر، رضائے مصطفی اور آصف صغیر کوجوائنٹ سیکرٹری جبکہ صدف بٹ کو سٹی صدر مسلم لیگ سیالکوٹ مقرر کیاگیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ضلعی تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی سطح پر تنظیم نو کا عمل جاری ہے، پارٹی سے وابستگی رکھنے والے افراد کو تنظیم نومیں اہم عہدے دیئے جارہے ہیں۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ نئے عہدیداران اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔