مسلم لیگ ق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلوانے کیلئے کرداراداکررہی ہے:خدیجہ عمر فاروقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی ایم پی اے صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی کی حیثیت سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف د لوانے کے لیے اپنا پارلیمانی کردار ادا کر رہی ہے تعلیم ، صحت کی سہولیات میں اضافہ کے لیے زیادہ سے زیادہ رقوم مختص کرنے کی سفارش کی ہے ویمن اور یوتھ ایمپاورنمنٹ کے لیے بھی بڑے اعلانات ہونگے۔