• news

عوام پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں:ڈاکٹر نوشین معراج 

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ عوام پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،ہم سب نے ملکر ہی پولیو کاخاتمہ اور اپنی نسلوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، حکومت پولیو سے خاتمے کیلئے ہمہ کوشاں ہے ، کرونا سے نمٹنے کیلئے عوام نے حکومت سے بھرپور تعاون کیا معاشرے کے تمام طبقات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شہریوں میں ویکسی نیشن کا شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن