• news

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سنگین  مسئلہ بن چکی :ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔فنی خرابی اور فالٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا تعطل سنگین مسئلہ بن چکا ہے،وفاقی حکومت اور لیسکو حکام کے شہر میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے بلند و بانگ دعوے جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں۔ عوام سخت گرمی سے بلک رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن