• news

دفاعی بجٹ میں 74ارب روپے سے زائد کا اضافہ، 1370بلین مقرر

اسلام آباد (خبر نگار)ملکی دفاعی بجٹ 74 ارب سے زائد اضافے کے بعد 1373 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں دفاعی امور اور خدمات کیلئے 1373.275 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں دفاعی امور اور خدمات کے بجٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بجٹ کی دستاویز کے مطابق دفاعی امور اور خدمات کیلئے 1373.275 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں دفاع کا نظرثانی شدہ میزانیہ 1299.188 ارب روپے رکھا گیا تھا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 74.087 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی انتظامیہ کیلئے 3.275 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دفاعی خدمات کیلئے 1370 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے ملازمین کے اخراجات کیلئے 481.592 ارب روپے، عملی اخراجات کیلئے 327.136 ارب روپے، مادی اثاثہ جات کیلئے 391.499 ارب روپے اور تعمیرات عامہ کیلئے 169.773 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دفاعی پیداوار ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کیلئے 1745 ملین روپے اور ڈیفنس ڈویژن کے تین جاری اور 6 نئے  منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1977.635ملین روپے مختص کر دیئے۔ پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2021-22میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کیلئے 1745ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گوادر میں شپ یارڈ کی تعمیر کے لیے 245ملین روپے اور کراچی شپ یارڈ اور  انجینئر نگ ورکس کی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لئے 1500ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈیفنس ڈویژن کے تین جاری اور 6 نئے  منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1977.635ملین روپے مختص  کئے گئے۔6  جاری منصوبوں کے پہلے منصوبے کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے 300 ملین روپے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے لیے 700 ملین روپے جبکہ ایرو سپیس ٹیکنالوجی کے دور استعمال سے زرعی نظام میں بہتری کے لئے 400 ملین روپے سمیت دیگر منصوبوں کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن