• news

سی پیک کے 17 منصوبے مکمل، 21 ارب ڈالر سے 21 منصوبے جاری 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)  وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 13 ارب ڈالر مالیت سے 17 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 ارب ڈالر سے 21 منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسٹریجک نوعیت کے 26 منصوبے زیر غور ہیں جن کی مالیت 28 ارب ڈالر ہے۔ ایم ایل ون ایک اہم منصوبہ جس کی لاگت 9.3 ارب ڈالر ہے جسے تین مراحلے میں مکمل کیا جائے گا، پیکج ون کا آغاز مارچ 2020 شروع ہوچکا جبکہ پیکج ٹو جولائی 2021 اور پیکج تھری جولائی 2022 میں شروع ہوگا، انہوں نے بتایا کہ اہم نوعیت کے 26 پروجیکٹس اہم مراحل میں ہیں جن کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔ اہم ترجیحات میں کراچی لاہور موٹر وے کی تکمیل، حویلیاں تھاکوٹ 120 کلومیٹر فیز ون تکمیل کے قریب ہے اور شاہراہ قراقرم کی فیز ٹو کے 118 کلومیٹر پر کام جاری ہے۔ ژوب کچلاک روڈ پر کام ہورہا ہے۔ چترال بونی مستوج سندور روڈ کی مرمت اور توسیع، پاکستان ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی بہتری کیلئے 6ارب 20کروڑ اور حویلیاں کے قریب فیز ٹو ڈرائی پورٹ کی تعمیراور چین اور دیگر ممالک سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کی آباد کاری ہے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن