• news

دینی مدارس اسلام کے قلعے‘ مستقبل روشن ہے: میر آصف اکبر 

 لاہور( خصوصی نامہ نگار )نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ مدارس دینیہ کے ہوتے ہوئے کوئی اسلام کے پرامن تشخص کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ دینی مدارس کا مستقبل روشن ہے ۔البتہ دینی مدارس کو کاروبار اور سیاست چمکانے کا ذریعہ بنانے والے اس دنیا میں بھی رسوا ہوں گے اور آخرت میں بھی۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دینی مدارس کے علمی، فکری اور روحانی وقار اور معیار کے احیاء کے لئے نظام المدارس کا چیلنج قبول کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن