کرپٹ سیاستدان جمہوریت خطرے میں ہے کا راگ ا الاپتے ہیں: ڈاکٹر اسلم
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کرپٹ سیاستدان قوم کو جمہوریت خطرے میں ہے کا راگ پھر سے سنانے لگے ہیں مگر انکی بات پر قوم نے کل کان دھرے اور نہ آئندہ ان کے ایسے کسی دھوکے میں آئے گی، ملک و قوم پر بدحالی کے لہراتے سائے جنہیں موجودہ حکومت ختم کررہی ہے وہ سابقہ حکومتوں کے کرپٹ عناصرکے پیدا کردہ ہیں، اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ عوام یہی چاہتے ہیں موجود معاشی صورتحال پیدا کرنے والوں کے گرد احتساب کاشکنجہ جلداز جلد کسا جائے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں کو اپنے کئے کی سزا مل سکے ۔