• news

ارکان صوبائی اسمبلی گوجرانوالہ کی جاوید لطیف کی رہائش گاہ آمد‘رہائی پر مبارکباددی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ممبران اسمبلی گوجرانوالہ کاوفد ن لیگ کے مرکزی راہنما میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پہنچ گیا ، انکی جیل سے رہائی پر مبارکباد دی اورحق پر ڈٹے رہنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیاوفد حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے و ڈویژنل سینئر نائب صدر گوجرانوالہ، توفیق بٹ ایم پی اے و ڈویژنل جنرل سیکرٹری،ایم پی ایز حاجی وقار احمد چیمہ، حاجی نواز چوہان، حاجی امان اللہ وڑائچ شامل تھے ، ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے میاں جاوید لطیف کو انکی حق گوئی پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کو ان پر فخر ہے اورانکی ضمانت پر رہائی کو خوش آئند ہے مسلم لیگ ن آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے اور بالآخر فتح یاب ہو گی عوام مسلم لیگ ن کی قیادت کوآج بھی ملک کے لئے ضروری سمجھتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن