وزیر اعلیٰ کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر سے عوامی فلاحی انقلاب برپا ہو گا: مدثر مصطفی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر سے عوامی فلاحی انقلاب برپا ہو گا خدمت آپ کی دہلیز پر ایپ پنجاب حکومت کا شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو ا ہے جس سے بنیادی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہے اپنے بیان میں حافظ مدثر مصطفی نے کہا پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے تحریک انصاف کی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار رکھنے میں یقین رکھتی ہے۔