کرونا کے باعث 2کروڑ افراد کا بے روزگار ہونا تشویشناک ہے :عبدالغفور راشد
لاہور( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث دو کروڑ سے زائد افراد کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے جبکہ انہیں روزگار فراہم کرنے میں ناکامی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔بیروز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے معاشرے میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ حکومت انہیں روزگار فراہم کرنے کا اہتمام کرے۔وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے پیش کردہ اقتصادی سروے رپورٹ میںدئیے گئے اعداد و شمار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت کو چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر روزگار کے موقع فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ معاشی اعشارئیے جو بھی ہوں زرمبادلہ جتنا بھی جمع ہو چکا ہو، عوام کااس سے کوئی لینا دینا نہیں۔زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام کوبنیادی شہری حقوق اور اشیائے ضروریہ نہیں مل رہیں اور نہ ہی انہیںکسی قسم کا ریلیف دیا گیا ہے۔